چینی بحران پر جوڈیشل کمیشن بنائیں،جو ذمہ دار ہیں اس کا تعین ہونا چاہئے‘اسد قیصر

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سپرنٹنڈنٹ اپوزیشن لیڈرز ایم این ایز کو رسوا کرتا ہے، ملاقات نہیں کرنے دیتا،ہمیں امن چاہئے، آپ نے آپریشن کر کے دیکھ لئے ہیں کیوں آپ کے آپریشن ناکام ہوئے؟عوام کے ساتھ بات چیت کریں ہم کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،آپ نے افغانستان کے ساتھ تمام بارڈرز پر کاروبار کو ختم کیا آپ نے فاٹا پاٹا پر ٹیکس لگایا‘ ہوش کے ناخن لیں‘ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ یہ فارم 47 کی حکومت لے،لوگوں نے اس حکومت کو مسترد کیا ہے

، آپ کا اتنا بڑا چینی اسکینڈل آیا چینی آپ نے ایکسپورٹ کیوں کی، پھر امپورٹ کی ضرورت کیوں پیش آئی اس کے لئے جوڈیشل انکوائری مقرر کی جائے، جوڈیشل کمیشن بنائیں،جو ذمہ دار ہیں اس کا تعین ہونا چاہئے۔ رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ اپوزیشن کسی بھی جمہوری نظام میں اقتدار کو آئینہ دکھاتی ہیہم قومی اسمبلی سینیٹ میں اپوزیشن رہنماؤں سے محروم ہو گئے ہیں پاکستان میں اس منصف کے لئے کوئی سزا نہیں ہے جو بدنیتی پر مبنی وجوہات پر اپوزیشن کے ممبران کو سزائیں دیتا ہییہ تیسری دفعہ ہے کہ اسمبلی کے گیٹ پر پولیس آجاتی ہے کس قانون کے تحت آتی ہے؟میرے دفتر پر بار بار ایجنسیاں چھاپے مارتی ہیں اس ایوان سے ممبران کو اٹھایا گیا، یہ ایوان اتنا کمزور کیوں ہو گیا ہیایاز صادق صاحب آپ پہ سوال اٹھ رہا ہیمجھ پر الزام ہے کہ میں نے بغاوت قائم کی ہے۔

Comments are closed.