نواز شریف سے خواجہ آصف کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی سرگرمیوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں قومی اسمبلی کے جاری اجلاس سمیت قانون سازی سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق خواجہ محمد آصف نے ملاقات کے دوران اپنے انتخابی حلقے سے متعلق امور پر بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا اور اسے پاکستان کی سفارتی اور انتظامی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں آنے والے سیاسی حالات اور جماعت کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

Comments are closed.