ٹرینیڈاڈ (آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا۔ویسٹ انڈیز کے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب 5، عبداللّٰہ شفیق 29، بابر اعظم 47، سلمان آغا 23 اور محمد رضوان 53 رنز بناکر آو ٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے ناقابل شکست 63 رنز اسکور کیے، حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آو ٹ رہے۔ گرین شرٹس نے 281 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔ اس سے قبل پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلیے 281 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئیس (Evin Lewis)، شائی ہوپ اور روسٹن چیس کی ففٹیز کی بدولت ہوم ٹیم 280 رنز بنا کرآو ٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار، نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب، سلمان علی آغا اور سفیان مقیم کو ایک ایک وکٹ ملی۔
Comments are closed.