اسلام آباد(آن لائن)بانی تحریک انصاف کی 9 مئی کے کیس میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔سپریم کورٹ میں 12 اگست کو سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔چیف جسٹس یحیی آفریدی بینچ کی سربراہی کرینگے جبکہ جسٹس شفیع صدیقی جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہوں گے۔رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی۔رجسٹرار آفس نے بانی تحریک انصاف لیگل ٹیم کو نوٹس جاری کر دیا۔
Comments are closed.