اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلی مریم نواز شریف بھی شریک ہوئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔اجلاس میں سینٹر پرویز رشید احسن اقبال۔ خواجہ آصف۔خواجہ سعد رفیق،رانا ثناء اللہ۔ اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر) محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
Comments are closed.