عام انتخابات کی تیاریاں،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیا
فیصل آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیا
آن لائن کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری پارٹی ٹکٹ جاری کرینگے، پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے لئے الگ الگ پارلیمانی بورڈ بنائے گئے،بورڈ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کرے گا،ہر صوبے کا پارلیمانی بورڈ امیدوار چیئرمین پی پی کو پارٹی ٹکٹ کے لئے تجویز کرے گا،سینٹرل پنجاب پارلیمانی بورڈ میں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ وہاب، رانا فاروق سعید، چوہدری منظور، قمر زمان قائرہ، فیصل صالح حیات، ثمینہ خالد و دیگر شامل ہیں،جنوبی پنجاب پی پی پارلیمانی بورڈ میں مخدوم سید احمد محمود، نتاشہ دولتانہ، یوسف رضا گیلانی، مخدوم شہاب الدین اور شازیہ عابد کو شامل کیاگیاہے،سندھ میں پیپلز پارٹی بورڈ میں 30 پارٹی رہنما شامل جن میں نثار کھوڑو، مراد علی شاہ، مکیش چاولہ، عاجز دھامراہ وقار مہدی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہونگے ،رضا ربانی، شیری رحمن، خورشید شاہ، نوید قمر دیگر سندھ پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہونگے ،پی پی پارلیمانی بورڈ کے میمبران امیدواروں کے نام تجویز کرینگے
Comments are closed.