چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیوف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری قیادت نے دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔جی ایچ کیو آمد پر معززہ مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اول نائب وزیر دفاع نے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پیشہ وارانہ مہارت اور کامیابی پر پاکستان کی مسلح افواج کو سراہا ۔

کرنل جنرل کریم علی یوف نے یوم آزادی اور جشن فتح کی تقریبات کے حوالے سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل منیر نے معرکہ حق کے دوران پاکستان کے عوام کا بھرپور ساتھ دینے پر آذربائیجان قیادت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔آرمی چیف نے یوم آزادی کی تقریبات میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت پر بھی اظہار تشکر کیا۔ آرمی چیف اور آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ آرمی چیف اور آذربائیجان کے وزیر دفاع نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف اور آذربائیجان کے اول نائب وزیر خارجہ کی ملاقات میں اہم عالمی و علاقائی سیکیورٹی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کرنل جنرل کریم ولی یوف کو آرمینیا کے ساتھ امن معاہدہ طے پانے پر بھی مبارکباددی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل کو میڈل آذربائیجان پاکستان دوطرفہ فوجی تعاون میں غیرمعمولی خدمات کا اعتراف ہے۔آذربائیجانی وفد نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کی اور یوم آزادی اور فتح کی تقریبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران آذربائیجان کی یکجہتی اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر شکریہ اداکیا۔دونوں عسکری قیادت نے دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا۔پیٹریاٹک وار میڈل صدر الہام علیوف کی جانب سے فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

کرنل جنرل کریم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آذربائیجان کی دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کی تجدیدکی آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معززہ مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Comments are closed.