معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی پر سول و عسکری شخصیات کو اعزازات سے نواز دیا گیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کوہلال جرات‘ جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز‘ ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات‘نیول چیف کونشان امتیاز عطا
عطا اللہ تارڑ، محسن نقوی، احسن اقبال‘ رانا ثنااللہ اوربلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیازدیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی صدرنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نواز دیاجن میں فیلڈ مارشل عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد،فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، وزیر قانون اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سفارتی سطح پرپاکستان کامقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پرنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈارکو اعزاز سے نوازا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے پر بھرپور مؤقف اپنانے پروزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کو اعزاز سے نوازا گیا

، بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کامنہ توڑجواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کونشان امتیاز سے نوازا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پر ہلال جرات سے نوازا گیا جبکہ معرکہ حق کے انتہائی مشکل دنوں میں عسکری معاملات میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز عطاکیا گیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو معرکہ حق کے دوران فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کوخاک میں ملانے پر ہلال جرات سے نوازا گیا جبکہ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن وامان قائم رکھنے پر محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، تزویراتی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر احسن اقبال کو نشان امتیاز سے نوازاگیا۔قومی اتفاق رائے اور ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر رانا ثنااللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دیے گئے سفارتی وفد میں شامل سید طارق فاطمی، سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر،انجینئر خرم دستگیر خان اور سفیر عمومی برائے اقتصادی امور عمر فاروق کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔مشیر وزیراعظم ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، سابق سفیر جلیل عباس جیلانی اور وفاقی وزیر احد چیمہ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا،

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازاگیا۔پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کو معرکہ حق کے دوران دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر ستارہ جرات سے نوازا گیا، ستارہ جرات پانے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکوارڈرن لیڈر محمد یوسف خان، اسکوارڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق، اسکوارڈرن لیڈر محمد حسن انیس، اسکوارڈرن لیڈر طلال حسن، اسکوارڈرن لیڈر فدا محمد خان، اسکوارڈرن لیڈر محمد اشعب شامل ہیں۔معرکہ حق کے دوران دفاع وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر لانس حوالدار عامر شیراز شہید، لانس نائیک اکرام اللہ،سپاہی عدیل اکبر شہید اور کیپٹن علی حسن شہید کو تمغہ جرأت عطا کیاگیا جبکہ سپاہی نثار علی شہید کو ستارہ بسالت عطا کیاگیا۔ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم ملک کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا،لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

وائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئرایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، ایئروائس مارشل محمد احسان الحق، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ اور ایئروائس مارشل محمد اورنگزیب کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ریئرایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل سید محمد جواد طارق، میجر جنرل تجدید ممتاز، ایئرکموڈور عطااللہ زیب، ایئرکموڈور ضیا آفتاب، ایئرکموڈور محمد نعمان، ایئرکموڈور علی جاوید ہاشمی، ا ایئرکموڈور سجاد حیدر، کیپٹن پاک بحریہ محمد عاطف اور کیپٹن محمد حیدر علی کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔معرکہ حق کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا، شہید کا ایوارڈ ان کے والد اور بیوہ نے وصول کیا۔حوالدار محمد نوید شہید، نائیک محمد وقار شہید اور لانس نائیک دلاور خان شہید کو بھی تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔

Comments are closed.