اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کامیاب کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر کے پی پولیس محکمہ انسداد دہشت گردی کی ستائش کی اور ان واقعات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے‘ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.