وزیر اعظم سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقا ت ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم نے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے ریلوے کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے حنیف عباسی کے اقدامات کو سراہا ۔وزیر ریلوے نے لاہور کے بعد کراچی و دیگر بڑے ریلوے اسٹیشنز کی آپ گریڈیشن کے منصو بے سے آگاہ کیا۔
Comments are closed.