خیبرپختونخوا پولیس کے جانباز جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے‘صدر
اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر خیبرپختونخوا پولیس کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جانباز جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔
ایک بیان میں صدرِ مملکت نے دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور پولیس جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھارتی سرپرست دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے ۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جانباز جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔
پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پْرعزم ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔
Comments are closed.