نئی دہلی(آن لائن)بھارتی فوج کے سابق میجر جنرل یش مور نے پاک بھارت جنگ کے بعد کے حالات کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کی واضح برتری کا اعتراف کیا اور کہا کہ جنگ کے بعد پاکستان کی فوجی طاقت میں اضافہ ہوا۔میجر جنرل ر یش مور نے ہا کہ دنیا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنارہی ہے۔سابق فوجی جرنیل نے بھارتی قومی و سوشل میڈیا کو بھی جھوٹا قرار دے دیا اورکہا کہ بھارتی میڈیا کراچی پر حملے سمیت بہت سی جھوٹی خبریں پھیلاتا رہا۔سابق جرنیل نے کہا کہ کب تک ہم پڑوسیوں کے ساتھ لڑتے رہینگے۔یش مور نے مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات اب مودی سرکار کو بھی سمجھنی چاہیے۔
Comments are closed.