ڈھاکہ (آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ڈھاکہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اور بنگلہ دیش کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور کی نگرانی میں اہم ایم اویوزاور معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔پاکستان اور بنگلہ دیش نے کل 6 اہم معاہدے اورایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں جن میں سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ،دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیوں کے درمیان ایم او یو‘ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) اور بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا (بی ایس ایس)کے درمیان ایم او یو،انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلہ دیش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے درمیان ایم او یو،ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا ایم او یو،ثقافتی تبادلے کے پروگرام (20252028)کامعاہدہ شامل ہیں۔
Comments are closed.