اسلام آباد(آن لائن )ٹک ٹاکرثنایوسف قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کاچالان موصول ہوگیا،جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے کیس کا چالان سیشن جج کو بھیج دیا،کیس پر ابتدائی سماعت آج جمعرات کو سیشن جج ناصر جاوید رانا کریں گے،سیشن جج ٹرائل کورٹ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ،سیشن جج ناصر جاوید رانا مقدمہ کا خود بھی ٹرائل کر سکتے ہیں ،کیس کے فریقین کو کل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.