سنی اتحاد کونسل کے مزید پانچ اراکین قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے‘تعداد 52 ہوگئی

اسلام آباد (آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے مزید پانچ اراکین قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اب تک استعفی دینے والے اراکین کی تعداد 52 ہوگئی ہے جبکہ ابھی بھی ابھی 22 اراکین کے استعفے موصول نہیں ہوئے ان میں وہ اراکین شامل نہیں ہیں جنھیں سزا ہونے کی صورت میں عدالتوں سے نا اہل قرار دیا جاچکا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان استعفوں پر ابھی کوئی کاروائی نہیں کی دوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی سے حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

Comments are closed.