چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا سرکاری دورہ

دوحہ (آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا سرکاری دورہ، دوطرفہ اعلی عسکری تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاعی امور سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں،آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا سرکاری دورہ کیا ہے، جس کے دوران انہوں نے دوطرفہ اعلی عسکری تعاون کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی، اس کے علاوہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم اور وزیر دفاعی امور سمیت قطر کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المنال سے ملاقاتیں کی،

ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، پاکستان اور قطر کے تاریخی برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کے نئے پہلو بھی زیر بحث ائے، قطری قیادت نے خطے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستانی افواج کی دہشت گردی کے خلاف پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا، قبل ازیں قطر آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Comments are closed.