اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ ء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریہ کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا، دہشتگردی اور د نیا کے درمیان دیوار کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریہ کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا۔ افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت کو ناکام بنایا، انہوں نے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ انہوں پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا بھارت کی موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ سچا ئی کی طاقت کو کبھی فتح نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں،ہم وہ ملک ہیں جس کے بچوں نے قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان دہشگردی اور باقی دنیا کے درمیان ایک دیوار ہے۔ ملک پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 90 ہزار جانوں کی قربانی دینے والا ملک دہشت گردی کی معاونت کیسے کر سکتا ہے؟ بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کا حالیہ حملہ اشتعال انگیز اور غیر منصفانہ بنیادوں پر تھا۔ بھارتی حکومت عالمی دہشت گردی میں ملوث ہے، انہوں نے کہا پاکستان نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے اپنا موٴقف دنیا کے سامنے رکھا۔ اور اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انصاف اور امن کی بات کی ہے۔
ہماری سالمیت کو جب خطرہ لاحق ہوا پوری قوم اکٹھی ہو گئی ۔ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس پہلے بھی دہشت گردی کے حوالے سے اپنا بیانیہ کامیابی سے دنیا کے سامنے رکھا ہے ۔ اور اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کا موٴقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
Comments are closed.