لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ جن کے پاس گندم کے ذخائر ہیں ا نھیں تین روز میں ڈیکلئیر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ وزیراعلی رو ٹی کی قیمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگی ۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے ۔
گندم ذخیرہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ گندم کے ذخائر تین دن میں ڈیکلئیر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں آٹے کی کوئی قلت نہیں نہ ہی گندم کی بوائی کا کوئی مسئلہ ہے ۔ وزیرا علی نے گندم خراب ہونے پر ڈی جی فوڈخا نیوال اور عملے کو معطل کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا گندم اور روٹی کی سرکاری قیمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔ سیلاب زدگان کی مشکلات کا ادراک ہے متاثرین کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے گا ۔ سیلاب کے نام پر آٹا مہنگا کرنے کی کوئی ا جازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعلی مریم نواز کے دور میں غریب کو آٹا مہنگا نہیں خریدنا پڑے گا ۔ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہوے کہا کہ فسادی جماعت نے ہمیشہ الیکشن بھی ایمپائر کو ساتھ ملا کر لڑا ۔ یہ چاہتے ہیں ہمیشہ پی ٹی آئی کے مفاد میں بات کی جائے ۔ انہوں نے اپنے دور میں انتقامی کارروائیاں کی بیگناہ لوگوں کو ذاتی ا نتقام کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا ۔ آج پنجاب میں سینٹ نشستوں کے لئے الیکشن جاری ہے ، ن لیگ کسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی ۔ پی ٹی آئی کار کنوں کی جانب سے صحافی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا فاشسٹ اور فسادی گروپ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اگر کوئی صحافی ان سے انکی مرضی کا سوال نہ پوچھے تو وہ انکے لئے برا ہو جاتا ہے ۔
Comments are closed.