علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کردیا
کراچی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد اب پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا تھا۔آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر ریلیز ہونے والے خصوصی ترانے دل جشن بولے میں بالی ووڈ کے سْپر اسٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے جبکہ میوزک کمپوزر پریتم ہیں۔شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ پاکستانی شائقین نے تو گلوکار علی ظفر سے آئی سی سی کا ترانہ بنانے کی فرمائش کردی ہے۔مداحوں کے کہنے پر اب علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اْنہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔علی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری عوام کو بہت کم تفریحی کے مواقع ملتے ہیں اور جب کوئی کرکٹ ایونٹ ہوتا ہے تو ہماری عوام چاہتی ہے کہ ترانہ ایسا ہو جو دھوم مچا دے
۔ گلوکار نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سْناتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس کے تحت میں آپ سب کے ساتھ ملکر ایک ترانہ تیار کرسکتا ہو ں ۔ اْنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے نوجوان میوزک کمپورز، رائٹرز اور پروڈیوسرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو میرے ساتھ ملکر ترانہ بنانے کی دعوت دے رہا ہو ں ۔ علی ظر نے کہا کہ جن لوگوں کو موسیقی میں دلچسپی ہے پھر چاہے وہ کوئی دْھن بنانا ہو، گانے کے بول لکھنا ہو، گلوکاری کرنا ہو یا آئیڈیاز دینا ہو، وہ میرا ساتھ د یں ۔
Comments are closed.