بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، آصفہ بھٹو زرداری
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ کسانوں اور زرعی شعبے کو موجودہ مشکلات سے نکالا جا سکے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل فوری طور پر معاف کیے جائیں،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کے بجلی کے بل فوری طور پر معاف کیے جائیں جو حالیہ سیلاب یا شدید بارشوں کے باعث زیرِ آب آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ انہیں فوری ریلیف میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے مدد حاصل کرنے کے لیے بھی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس اہم مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھائے گی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں پیش کی جائیں گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو فوری ریلیف اور طویل مدتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments are closed.