میلبرن(آن لائن)آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی نائب کپتان تالیہ میک گرا نے کہا ہے کہ ٹیم کا اسکواڈ مستحکم اور باصلاحیت ہے اور بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں بھی جیت کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا کے میدانوں میں کھیلنے کا تجربہ محدود ہے مگر کھلاڑی ہر طرح کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میک گرا نے مزید کہا کہ "ہماری ٹیم میں اتنی گہرائی ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی مختلف کردار بخوبی ادا کرسکتا ہے۔
آسٹریلیا ورلڈ کپ سے قبل بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گا، جبکہ ہیڈ کوچ شیلی نچکے نے کولمبو کی اسپن کنڈیشنز کے لیے مردوں کی ٹیم سے ڈیٹا بھی لیا ہے۔آسٹریلیا کا ہدف 1988 کے بعد پہلا موقع ہے جب کوئی ٹیم لگاتار دوسری بار ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ جیتے۔
Comments are closed.