فیصل آباد (آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور‘ نومنتخب سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا ڈنکا بج رہا ہے‘ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب دنیا کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور ناں میں ہوں گے‘ اس وقت پورا ملک میں ڈوبا ہوا ہے‘ مگر سازشی عناصرسیلاب پر بھی اپنی سیاست چمکارہے ہیں‘ مگر باشعور عوام ان کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سابق ایم این اے میاں عبدالمنان کی سمدن ‘ ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان کی خوشدامن اور میاں محمودالحسن کی رہائس گاہ پر انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام میاں محمد نواز شریف کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ارض وطن صحیح سمت پر گامزن ہے‘ وفاقی اور صوبائی حکومت نے فیصل آباد کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے بڑے منصوبے پلان کر لئے ہیں جن پر عنقریب کام شروع ہو جائے گا‘ انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے
‘ انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ کون ملک کا خیرخواہ اور کون نقصان پہنچانے والا ہے‘ انشاء اللہ موجودہ حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور پاکستان سرسبزوشاداب ہوگا ۔‘ اس موقع پر سابق ایم پی ایز شیخ اعجاز احمد‘ رانا علی عباس‘ چوہدری فقیر حسین ڈوگر کے علاوہ مسلم لیگ (ن) این اے 104 کے ٹکٹ ہولڈربیرسٹر راجہ دانیال احمد‘ سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) میاں ضیاء الرحمن‘ ذوالفقار عنایت‘ سابق چیئرمین میاں اقبال انجم‘ چوہدری عثمان گجر اور مسلم لیگ (ن) ورکرز بھی موجود تھی‘ سیاسی حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ‘ اس موقع پر سابق ایم این اے میاں عبدالمنان اور ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن) میاں عرفان منان نے رانا ثناء اللہ خاں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ نے ہمارے گھر آ کر ہماری ڈھارس بندھائی جس کیلئے ہم آپ کے ممنون ہیں۔
Comments are closed.