خضدار میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن‘ بھارتی حمائیت یافتہ“فتنہ الہندوستان”کے 5 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی(آن لائن)سیکورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں بھارتی حمائیت یافتہ”فتنہ الہندوستان“ کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 ستمبر کی رات بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ہندوستانی پراکسی، فتنہ ال ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کئے گئے آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ لگایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، پانچ ہندوستانی سپانسر دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی۔

Comments are closed.