وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب پہنچنے پر خاص استقبال‘طیارے پاک ٹو کو شاہی فضائیہ کے طیاروں نے حفاظت میں لے لیا

ریاض (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب پہنچنے پر خاص استقبال کیا گیا۔سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے پاک ٹو کو شاہی فضائیہ کے طیاروں نے حفاظت میں لے لیا۔

سعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو ایسکورٹ کیا۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ سعودی ائر فورس نے وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی ائر سپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا اورسعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ کیا گیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔

Comments are closed.