توشہ خانہ ٹو کیس: عمران، بشریٰ کے وکیل کی بریت درخواستوں کی سماعت 22ستمبرکونہ ہونیکی صورت میں کارروائی کا بائیکاٹ کرنیکی دھمکی

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس بارے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے بریت درخواستیں پیر 22ستمبرکومقررنہ ہونیکی صورت میں کارروائی کا بائیکاٹ کرنیکی دھمکی دیدی۔ جبکہ جسٹس انعام امین منہاس نے کہاہے پیر کو میرے پاس کئی کیسز ہیں لیکن دیکھ لیتا ہوں، روسٹر دیکھ کر بتایا جائیگا کہ بریت کا کیس کب لگے گا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستیں جلد مقررکرنے کے لئے متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے موٴقف اختیار کیاکہ ہماری درخواستیں پیرکومقررکریں،ورنہ اس کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آوٴں گا۔ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن کیسز نہیں لگتے،کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے، اگر پیرتک درخواست نہ لگی تو فیصلہ آ جائے گا،جسٹس انعام امین منہاس نے کہا پیر کو میرے پاس کئی کیسز ہیں لیکن دیکھ لیتا ہوں، روسٹر دیکھ کر بتایا جائیگا کہ بریت کا کیس کب لگے گا۔

Comments are closed.