اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ یہ درخواستیں 7 اکتوبر کو سنی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی بڑا آئینی بینچ سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔آئینی بینچ 7 اکتوبر کوساڑھے گیارہ بجے سماعت شروع کرے گا۔ درخواستوں میں 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے، جس کے خلاف متعدد آئینی نکات عدالت کے روبرو اٹھائے گئے ہیں۔
Comments are closed.