پاکستانی وفد دوحہ میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا،وفد کی قیادت وزیر دفاع کریں گے

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی وفد دوحہ میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا،وفد کی قیادت وزیر دفاع کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات ہوگی، پاکستان کا مقصد کشیدگی نہیں بلکہ امن و استحکام ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان سے عالمی وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے،

پاکستان نے افغان طالبان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایف اے کے/ٹی ٹی پی اور ایف اے ایچ/بی ایل اے کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان نے قطر کی ثالثی کوششوں کو سراہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو امید ہے مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔

Comments are closed.