وزیراعظم کی ملاقات، نوازشریف کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امراء رائے ونڈ آمداور وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی،معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلیے دوست ممالک کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے دوحہ مذاکرات کی کامیابی پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں اور ان کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔ میاں نواز شریف کا اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات مریم نواز کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔

میاں نوازشریف نے عوامی فلاح و بہبود اور مہنگائی کے خاتمے کیلیے اقدامات جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

 

Comments are closed.