ایشیاء کپ کی ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جائے گی، ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا
لاہور(آن لائن)ایشیاء کپ کی ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جائے گی، ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل نے ٹرافی دینے کے لیے نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیاہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی کے خط و کتابت مکمل ہوگئی ہے ۔ بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی کے لیے اے سی سی صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھاجس پر ایشین کرکٹ کونسل نے ٹرافی دینے کے لیے نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیاہے، ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ٹرافی دینے کی تقریب دبئی میں ہوگی
۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دی تھیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی تھی۔مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے تھے اور بھارتی ہٹ دھرمی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے جبکہ تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی تھی۔
Comments are closed.