قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے محمودخان اچکزئی کی نامزدگی کی درخواست جمع کرادی گئی

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف کے عہدے کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی نامزدگی کیلئے درخواست جمع کرادی گئی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ منگل کو پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور سابق سپیکر اسد قیصر نے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کی درخواست جمع کرائی جس پر اپوزیشن کے 74 ارکان کے ساتخط ہیں قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ اپوزیشن ملک عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے جانے والے خط میں اپوزیشن ارکان نے قائد حزبِ اختلاف کی فوری تقرری کا مطالبہ کیا گیا ہے

خط کے متن کے مطابق محمود خان اچکزئی اکثریتی اپوزیشن ارکان کا اعتماد رکھتے ہیں خط کے مطابق قائد حزبِ اختلاف کا عہدہ طویل عرصے سے خالی ہے لہذا جلد از جلد محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا عمل مکمل کیا جائے مرکزی رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اسد قیصر اور رکنِ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے حوالے سے عمران خان کے نامزد امیدوار برائے قائدِ حزبِ اختلاف، رکنِ قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی نامزدگی کی درخواست ایڈوائزر قانون سازی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ محمد مشتاق کے پاس جمع کرائی۔درخواست پر پاکستان تحریکِ انصاف کے تمام اراکینِ قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

Comments are closed.