جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 16 رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔دوسری جانب سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔ون ڈے سیریز کے شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچ فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک ہوں گے جبکہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

عثمان طارق پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ عبدالصمد، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔فیصل اکرم، حارث روٴف اور حسیب اللہ ون ڈے اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق، ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث روٴف، سفیان مقیم ہونگیون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث روٴف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا حصہ ہونگے

Comments are closed.