جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، جنوبی افریقہ نے پنڈی ٹیسٹ میچ 8 وکٹوں سے کامیابی،سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی
راولپنڈی (آن لائن)جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، جنوبی افریقہ نے پنڈی ٹیسٹ میچ 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنا کر 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی،کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز اور ٹرسٹن سٹبز بغیر کوئی رن بنا ئے آوٹ ہوئے،ریان ریکٹن 25 رنزاور ٹونی ڈی زورزی صفر رنز کیساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کے سپنر کیشو مہاراج کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے پہلے پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 50 رنز،سلیمان آغا 28 ،محمد رضوان 18،ساجد خان 13،سعود شکیل 11،امام الحق 09،عبداللہ شفیق 06 رنز،شان مسعود ،شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سمن ہارمر نے 50 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشومہاراج نے دو اورربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 333رنز جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں 404 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.