نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ سے قبل آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کو ڈنڈا مارنے اور چھیڑ چھاڑ کی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی 2 کرکٹرز کو مدھیہ پردیش میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے مبینہ طور پر ڈنڈا مارا اور ان میں سے ایک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا تھا جب آسٹریلوی ٹیم کی کھلاڑی اپنے ہوٹل سے باہر نکل کر قریبی کیفے کی طرف جا رہی تھیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نے ان کا پیچھا کیا اور نامناسب طریقے سے چھو کر فرار ہو گیا تھا۔آسٹریلوی ٹیم کی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے سیکیورٹی افسر کو اس حوالے سے مطلع کیا اور انہوں نے مقامی سیکیورٹی افسران سے رابطہ کیا۔ مقامی پولیس نے کھلاڑیوں کا بیان ریکارڈ کر کے کارروائی شروع کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر ایک راہگیر نے موٹرسائیکل کا نمبر نوٹ کر لیا گیا جس کے بعد جمعے کے روز ملزم عقیل خان کو شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف سابقہ فوجداری مقدمات درج ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.