آئی سی سی کو ورلڈ کپ کیلئے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے، فاطمہ ثناء

کولمبو(آن لائن)قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر بغیر جیت کے تمام ہوا۔کپتان فاطمہ ثناء نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ کے لیے چار سال انتظار کرتے ہیں، ورلڈکپ کے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ کچھ عرصے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ کے 7 میں سے 3 میچز بارش کی نذر ہوگئے جبکہ 4 میں اسے شکست ہوئی۔

Comments are closed.