بلوچستان کے علاقوں چلتن اور بولیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 18دہشت گرد جہنم واصل ‘اسلحہ ،گولہ بارود برآمد

کوئٹہ (آن لائن) سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ اور بولیدہ میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے چلتن کی پہاڑیوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موٴثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چودہ ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کئے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا،

جس کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادار ے وژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھیں گی۔

Comments are closed.