پاکستان ، جنو بی افریقہ کے درمیا ن تین ون ڈے کرکٹ میچز سیریز کا پہلا میچ 4نو مبر کو فیصل آباد اقبا ل اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا

فیصل آباد (آن لائن) فیصل آباد پاکستا ن جنو بی افریقہ کے درمیا ن تین ون ڈے کرکٹ میچز سیریز کا پہلا میچ 4نو مبر کو فیصل آباد اقبا ل اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا ، 17سا ل بعد فیصل آباد انٹر نیشنل میچ کیلئے بحا ل ،کرکٹ شائقین خوش، سکیورٹی انتظا ما ت کیلئے پو لیس کی اضا فی نفری طلب کر لی گئی ، اسٹیڈیم کے چاروں اطراف کی دوکانیں اور کاروبار 10یو م کیلئے بند ، سخت سکیورٹی سمیت تما م تر انتظا مات کو حتمی شکل دیدی گئی ، سکیورٹی پلا ن جاری ، پو لیس کے سات ہزار 500افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجا م دیں گے ، تفصیلا ت کے مطا بق پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں 17سال بعد انٹر نیشنل تین ون ڈے میچز پا کستا ن اور جنو بی افریقہ کی ٹیموں کے درمیا ن اقبا ل اسٹیڈیم میں ہو نے جارہے ہیں ، ون ڈے کرکٹ میچز سیریز کا پہلا میچ 4نو مبر ،دوسرا میچ 6نو مبر جبکہ تیسرا میچ 8نو مبر کو کھیلا جائے گا ، فیصل آباد اقبا ل اسٹیڈیم میں اب تک 18 انٹرنیشنل میچز اور 24ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں ، اقبا ل اسٹیڈیم میں آخری میچ 2006-7میں پا کستا ن اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیا ن کھیلا گیا تھا جبکہ جنو بی افریقہ کی ٹیم 2003-4میں فیصل آباد آئی تھی اور ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا

،فیصل آباد میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحا لی پر فیصل آباد کرکٹ شا ئقین میں جو ش و خروش دیکھا جا رہا ہے ، جبکہ دوسری جا نب کھلاڑیوں اور کرکٹ شائقینن کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظا ما ت کئے گئے ہیں ، علاوہ ازیں اسٹیڈیم کے چاروں اطراف کی تما م دوکا نیں اور کاروبار دس یو م کیلئے مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پو لیس کی جا نب سے جاری سکیورٹی پلا ن کے مطا بق پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز، سکیورٹی انتظامات کیلئے اضافی نفری طلب کرلی گئی۔ فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ پولیس کے 7500 افسران اور پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے فیصل آباد میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین چار چھ اور اٹھ نومبر کو کھیلے جانے والے ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرکے فیصل آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔سکیورٹی پلان کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں تین حصار میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ حصاروں کے ساتھ مختلف سکیورٹی پوائنٹس پر 7500 سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

پاک افریقہ سیریز کے لیے ایس پیز، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، ایس ایچ اوز اور پولیس کے جوان تعینات کئے جائیں گے۔ اہم ڈیوٹی پوائنٹس میں ایئرپورٹ،سرینا ہوٹل، اقبال سٹیڈیم اور پا رکنگ کے ساتھ ساتھ روٹ ڈیوٹی شامل ہے جہاں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، خواتین کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی اہلکار معمور ہوں گی۔پولیس جوانوں اور افسران کے علاوہ ایلیٹ فورس ڈالفن سکواڈ پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔ اس اہم یونٹ کی سکیورٹی انتظامات کے لیے پنجاب کانسٹیبلری اور دیگراضلا ع سے بھی مزید نفری کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔سی پی او نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کے ذریعے اقبال سٹیڈیم سمیت دیگر تمام اہم پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے موقع پر ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے 1000 سے زائد ٹریفک وارڈن اور اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ٹریفک کی مسلسل روانی کے لیے شہری تعین کردہ متبادل راستے اختیار کریں۔ پارکنگ کے لیے سٹیٹ بینک کے سامنے اریگیشن ڈیپارٹمنٹ گراؤنڈ، دھوبی گھاٹ گراؤنڈ،ایگریکلچر یونیورسٹی نیزہ بازی گراؤنڈ گراؤنڈ میں جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پر شہری اپنی گاڑیاں موٹر سائیکل پارک کر سکیں گے اور بذریعہ شٹل سروس اقبال اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ کھلاڑیوں اور شائقین کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔فیصل آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ سیکیورٹی پلان پر عملدر آمد کیلئے عوام کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ عوام سے درخواست ہے کہ سکیورٹی پلان پر عمل کرتے ہوئے پولیس کا مکمل ساتھ دیں۔

Comments are closed.