ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات شروع

اسلام آباد (آن لائن ) اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کے متنازعہ فیصلے کی تحقیقات کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایجوڈی کیٹرز نیایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان، قومی ہیرو ارشد ندیم اور سلمان بٹ کو تین نومبر کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کوچ سلمان بٹ پر اچانک تاحیات پابندی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوے پاکستان سپورٹس بورڈ کو اعلی سطح کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی جس پر سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کا پینل آف ایجوڈی کیٹرز تین نومبر کو اس معاملے کی سماعت کرے گا۔

Comments are closed.