کراچی گندا نہیں، سوچ گندی ہے، جویریہ سعود کا صبا قمر کو جواب

کراچی ( آن لائن )پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا، جس پر اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے دوٹوک موٴقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ "کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں صبا قمر سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچیں گی تو انہوں نے حیرت بھرے انداز میں کہا، استغفراللّٰہ یہ ایک مختصر مگر متنازع جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اور صارفین نے اسے "کراچی مخالف” بیان قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا۔

اداکارہ جویریہ سعود نے اداکارہ عفت عمر کے ایک تبصرے کے جواب میں صبا قمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے۔ جو کراچی کو برا کہتے ہیں، وہ دراصل اپنے ہی ملک کو برا کہہ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی شہر ہو، "ہمیں اپنی دھرتی کے ہر کونے سے محبت ہے”۔ جویریہ نے زور دیا کہ **بڑے شہروں کو منفی انداز میں پیش کرنے کے بجائے ہمیں اپنی سوچ اور رویے درست کرنے چاہییں۔

Comments are closed.