اسلام آباد(آن لائن)حکومتی اتحادی نیشنل پارٹی نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شاہی نے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی 27 ویں ترمیم کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں‘ وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزررا تربت آئے تھے‘ ڈاکٹر مالک سے ملاقات ہوئی‘وفاقی حکومت نے حمایت طلب کی تھی ‘وفد کے جانے کے بعد پارٹی کی سینیٹرل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔میر کبیر محمد شاہی نے کہا کہ اجلاس میں ترمیم کی مخالفت کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.