تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا۔سابق ویسٹ انڈیز فاسٹ بولر ریون کنگ کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔تین ملکی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔امپائرنگ کے فرائض احسن رضا، فیصل آفریدی، راشد ریاض، طارق رشید اور عاصف یعقوب انجام دیں گے۔سیریز کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.