تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز‘ زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (آن لائن) تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔زمبابوے کی ٹیم نے آمد کے بعد جمعرات کو مکمل آرام کیا، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔سہ ملکی سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے جو 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔

Comments are closed.