فوری طور پرکوئی بھی سری لنکن کرکٹر وطن واپس نہیں جارہا‘ٹیم منیجر سری لنکا

اسلام آباد (آن لائن)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے واضح کیا ہے کہ فوری طور پرکوئی بھی سری لنکن کرکٹر وطن واپس نہیں جارہا۔انہوں نے بتایا کہ تمام سری لنکن کھلاڑی ابھی پاکستان میں رہیں گے اور کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا۔ْاس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Comments are closed.