ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز ، سرغنہ عالم محسود سمیت پندرہ خوارج جہنم واصل

پشاور(آن لائن) سیکیورٹی فورسز کے 15 اور 16 نومبر کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ میں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پندرہ خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کی خوارج کے ٹھکانے پر موٴثر کارروائی کے نتیجے میں خوارج سرغنہ عالم محسود سمیت دس خوارج مارے گئے

، سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دوسرے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کامیابی کارروائی کی اور مزید پانچ خوارج مارے گئے، علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشنز کئے جا رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ویژن "عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی سے وطن کو پاک کیا جاسکے۔

Comments are closed.