فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، مکمل کنٹرول کے بغیر ڈی ایٹ ممالک کا مشترکہ بیانیہ مضبوط نہیں ہوسکتا‘عطاء تارڑ

باکو(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سیکریٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصادی تعاون ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام کے درمیان ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماوٴں نے ڈی ایٹ ممالک کے درمیان باہمی تعاون بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں تعلقات، فیک نیوز سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موٴثر حکمت عملی کے تحت فیکٹ چیکنگ کا نظام وضع کرنا ضروری ہے،فیک نیوز پر مکمل کنٹرول کے بغیر ڈی ایٹ ممالک کا مشترکہ بیانیہ مضبوط نہیں ہوسکتا۔عطاء تارڑ نے کہا کہ ڈی ایٹ کے رکن ممالک کو اپنی متفقہ میڈیا پالیسی کے ذریعے غلط معلومات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملاقات میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثقافتی تعاون سے خطے میں ہم آہنگی اور مثبت امیج کا فروغ ممکن ہے، ثقافت، ابلاغ اور ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ڈی ایٹ ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے۔فاقی وزیر اطلاعات نے عالمی سطح پر اقتصادی ترقی اور خطے کے امن کے لیے ڈی ایٹ کے سیکریٹری جنرل کے موثر کردار کو سراہااورکہا کہ جنرل سیکریٹری کی رہنمائی اور تجربے سے ڈی ایٹ کے مقاصد کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ڈی ایٹ کے رکن ممالک کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ ایک دوسرے کی ترقی میں کس حد تک معاون ثابت ہوتے ہیں۔ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام نے کہا کہ میڈیا کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور مشترکہ ٹریننگز اور ورکشاپس کا انعقاد ناگزیر ہے، اسیاکا عبدالقادر امام عالمی سطح پر ایک مضبوط، مثبت بیانیہ کی تشکیل کیلئے ڈی ایٹ کے پلیٹ فارم پر تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔

Comments are closed.