اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور کرغزستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان کے ساتھ برادرانہ خوشگوار تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ، 2 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 15 سے 200 ملین ڈالر تک لے جائیں گے۔ دوسری جانب کرغزستان کے صدر صادر ژوپارو ف نے بھی اسلام آباد کو قابل اعتماد دوست ملک قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں ۔ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتے ہوے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے ۔
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات قائم ہیں ۔ جو ہمارے لئے انتہائی قابل قدر اور اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا صدر صادر کا دو ہ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام کی جانب سے کرغز ستان کے صدر کے دورے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ وہ دو دہائیوں بعد دورہ کرنے والے کرغزستان کے صدر ہیں ۔ ان کا یہ دورہ مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے لئے اہمت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں ۔1992ء میں سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات پروان چڑھے ۔ انہوں نے کہا مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون ، دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر انتہائی سود مند گفتگو ہوئی ۔ ہم نے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا توانائی ،تجارت ، روابط کے فروغ میں دو طرفہ تعاون کو بڑھائیں گے پاکستان ، کرغزستان بزس فورم کے قیام سے دوطرفہ معاشی تعاون کی نئی رائیں کھلیں گی دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پندرہ مفاہمتی یادادشتیں اور معائدے اہم پیشرفت ہے ۔ بزنس فورم کے موقع پر تجارت میں اضافے کیلئے مفاہمتی یادداشت بہت اہم ہوگی، 2 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 15 سے 200 ملین ڈالر تک لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی روابط، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے کرغزستان کے صدر کے عزم کے مشکور ہیں۔ تقریبھ سے خطاب کرتے ہوے کرغزستان کے صدر صادر ژوپاروف نے کہا پاکستان کے دور ے کی دعوت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں ۔ بھرپور مہمان نوازی اور اور شاندار استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا معاشی ترقی اور استحکام کے لئے کوششیں وزیراعظم کے وژن کی عکاس ہیں ۔ ہم نے دوطرفہ تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ تجارتی روابط میں اضافے کے لئے بزنس فورم کا انعقاد اہم پیشرفت ہے ۔
مواصلات ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کی صلاحیت سے استعفادہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کے لئے کاسا 1000منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بھی بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا اس وقت بارہ ہزار پاکستانی طلبا کرغزستان میں زیر تعلیم ہیں ۔ دونوں ملک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف عالمی ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔ پاکستان قابل اعتماد دوست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں طے پانے والے معا ئدے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کریں گے ۔ صدر صادر نے وزیراعظم شہباز شریف کو کرغزستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔
Comments are closed.