سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مقدمات ، احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر اشتہاری قرار

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے سے متعلق درج مقدمات میں عدالت نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ یہ حکم جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری آرڈر میں دیا گیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق تینوں افراد متعدد مرتبہ سمن جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق این سی سی آئی اے گزشتہ سال جولائی اور اگست 2025 میں ان کے خلاف مقدمات درج کر چکی تھی، جبکہ مقدمات کے چالان بھی مکمل کر کے عدالت میں پیش کیے جا چکے ہیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات زیر سماعت ہیں۔عدالتی فیصلے کے بعد اب کیسز کی کارروائی اشتہاری ملزمان کے قانونی تقاضوں کے تحت آگے بڑھائی جائے گی۔

Comments are closed.