حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر ہنگامہ، سوشل میڈیا صارفین برہم

کراچی (آن لائن) پاکستانی اداکارہ حرا سومرو اپنی باکمال کارکردگی اور بے تکلف مزاج کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔حرا اکثر اپنے خیالات کھل کر بیان کرتی ہیں، چاہے اس پر تنقید ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس بار ان کے تازہ اقدام نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا کروا دیا ہے۔تیرے بن اور دو کنارے جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا سومرو نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک رومانوی اے آئی فوٹو شوٹ تخلیق کیا۔یہ سب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رنویر سنگھ اپنی نئی فلم دھرندھر میں کام کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کو منفی اور غیر حقیقی انداز میں دکھایا گیا ہے۔فلم کے اس تاثر کے باوجود حرا نے اپنے پسندیدہ اداکار کی حمایت جاری رکھی اور تصاویر کو مزاحیہ اور چلبلی کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا۔

Comments are closed.