ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری لیکن مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چلے گی،وزیراعظم
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں کے مابین ایک بار پھر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے لیکن مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چلے گی، شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کا عمل براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں وزیراعظم نیانڈر19 ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کواس کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ آج پی آئی اے کی نجکاری کا دن ہے، بولی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئییکسوئی سے کام کیا اور اس عمل کو براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا، حکومت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تندہی سے کام کررہی ہے،نجکاری کیلئے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے بہترین کاوشیں کی ہیں،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بھی بڑی عرق ریزی سے کام کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سربمہر لفافوں میں بولی کا عمل براہ راست دکھایا جارہاہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی نجکاری ہونے جارہی ہے، اس معاملے پر وفاقی کابینہ میں سب کی رائے حاصل کی جائے گی۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو سعودی عر ب کے سب سے بڑیاعزاز”کنگ عبدالعزیز ایوارڈ“سے نوازے جانے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ صرف ان کا نہیں یہ پوری قوم کیلئے باعث اعزاز ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کی بات پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو اسمبلی کے فلو ر سے بھی مذاکرات کی دعوت دی تھی اگر وہ تیار ہیں حکومت بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات اور ہم آہنگی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے لیکن مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں ہونی چاہئے،ملک کو آگے چلنا چاہئے اور اس کیلئے حکومت ہر اقدام کے لئے تیار ہے۔
Comments are closed.