پاکستان سپر لیگ کی ایک دہائی کامیابی کیساتھ مکمل‘نئے سفر کیلئے تیار

اسلام آباد (آن لائن) سال 2025 میں پاکستان سپر لیگ نے کامیابی کے ساتھ اپنے دس سال مکمل کر لیے جس کے بعد لیگ نئی دہائی میں ایک نئے اور مضبوط سفر کے لیے تیار ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل محض ایک ٹی ٹوئنٹی لیگ نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر کرکٹ شناخت بن چکی ہے۔دنیا بھر کے نامور اور بین الاقوامی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بھرپور جوش و جذبہ رکھتے ہیں، جب کہ لیگ نے مشکل حالات کے باوجود شائقینِ کرکٹ کے دل جیتے رکھے۔پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں توسیع کرتے ہوئے دو نئی ٹیموں کو شامل کیا جا رہا ہے، جن کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تحت لندن اور نیو یارک میں منعقدہ کامیاب روڈ شوز کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو لیگ کے عالمی اعتماد اور مقبولیت کا مظہر ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق لیگ نئی دہائی میں بھی اعلیٰ معیار کی کرکٹ، بہترین انتظامات اور شائقین کے لیے یادگار لمحات فراہم کرتی رہے گی۔

Comments are closed.