اولمپک اسٹار ارشد ندیم سے ایم ایم اے لیجنڈ حبیب نورمحمدوف کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) اولمپک اسٹار ارشد ندیم کی مکس مارشل آرٹس لیجنڈ حبیب نورمحمدوف سے ملاقات ہوئی جس میں حبیب نورمحمدوف نے ارشدندیم کے مستقبل کے ایونٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان کے اولمپک ہیرو اور جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم کی عالمی سطح پر پہچان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔دونوں عالمی اسپورٹس شخصیات کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ارشد ندیم حالیہ برسوں میں پاکستان کے سب سے نمایاں اسپورٹس چہرے کے طور پر ابھرے ہیں، وہ اب عالمی اسپورٹس تقاریب میں دنیا کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو سے بھی ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات بھی ملاقات دبئی میں گلوبل اسپورٹس سمٹ کے دوران ہوئی۔اس دوران فیفا کے صدر نے ارشد ندیم سے ان کی تھرو کے بارے میں پوچھا۔

Comments are closed.